لودھراں(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک اسٹار اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نےاگلے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔
ایک انٹرویو میں ان کے شوہر حکیم شہزاد نے کہا کہ دانیہ شاہ اگلا الیکشن لڑیں گی، جبکہ انہوں نے خود کے الیکشن لڑنے کا بھی عندیہ دے دیا۔
انتخابی حلقےسے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ لودھراں سے قومی اسمبلی کا اور وہ شجاع آباد سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے۔
حکیم شہزاد نے دعوی کیا کہ الیکشن جیتنے کی صورت میں وہ ملک میں صدارتی نظام لائیں گے اور یہ صرف گپیں نہیں ہیں بلکہ ہم مشہور لوگ ہیں جو کہیں گے، وہ کر کے بھی دکھائیں گے۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ‘نواز شریف، عمران خان اور زرداری میں سے وہ کس کے ساتھ بیٹھنا پسند کریں گے ۔ ‘
حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ایک صحافی نے مجھ سے اس بارے میں پوچھا تھا تو میرا یہی جواب تھا کہ میں ان تینوں میں سے کسی کے ساتھ نہیں، بلکہ اپنے ساتھ بیٹھوں گا، کیونکہ میں بھی ایک رہنما کی طرح ہوں، میں کسی کے پیچھے کیوں چلوں۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ مرحومعامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی تھیں اور انہوں نے اب 30 جولائی کو حکیم شہزاد سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:خاتون نے بس کنڈکٹر پر سانپ کیوں پھینکا؟وجہ جانئے

