نئی دہلی(ویب ڈیسک) والد ہندی سنیما کے مشہور اداکار ہیں جب کہ والدہ ماضی کی ٹاپ اداکارہ رہی ہیں۔ وہ ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں، لیکن اپنے خاندانی اقدار کی وجہ سے، وہ خود کو سیکولر سمجھتی ہیں اور بھگوان شیو کی بہت بڑی عقیدت مند ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں سارہ علی خان کی۔ سارہ علی خان نے جب بھی اپنے مندر کے دورے کی تصاویر پوسٹ کیں تو لوگوں کے ایک حصے نے ان پر تنقید کی لیکن اداکارہ کو اس سے کبھی کوئی فرق نہیں پڑا ۔ انہوں نے ایک بار ‘گلٹہ نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنے مذہبی عقیدے کی وجہ سے ہونے والی تنقید سے پریشان نہیں ہیں اور نہ ہی اس پر کبھی معافی مانگ سکتی ہیںسارہ علی خان خود کو سیکولر مانتی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ وہ ہر ایک ناانصافی کے خلاف بولنے کیلئے مجبور نہیں ہوتیں، غلط کے خلاف کھڑا ہونا تو ان کی فطرت میں شامل ہے۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ ‘صرف میرے ساتھ ہی نہیں، اگر میرے اردگرد کے لوگوں کے ساتھ بھی کچھ غلط ہوا تو میں آواز اٹھاؤں گی،سارہ علی خان نے 2018 میں ریلیز ہوئی فلم ‘کیدارناتھ’ سے ڈیبیو کیا تھا، لیکن اداکاری کے لیے ان کا جنون اسکول کے دنوں میں ہی ظاہر ہو گیا تھا، جہاں وہ ڈراموں میں جوش و خروش سے حصہ لیا کرتی تھیں۔سارہ علی خان نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا، جہاں سے انہوں نے تاریخ اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔سارہ علی خان کو ایک بار اسکول سے معطل کردیا گیا تھا۔ دراصل اداکارہ نے اپنے ایک مداح پر فیویکول سے بھری بوتل پھینک دی تھی جس کی وجہ سے فیویکول چاروں طرف بکھر گیا تھا۔سارہ علی خان کو پیزا پسند ہے۔ وہ دودھ کا کیک اور چنے کے آٹے کے لڈو بھی کھانا پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ کو سفر کا بھی بہت شوق ہے
مزیدپڑھیں :ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروسز متاثر، موبائل کمپنیز نے ملبہ پی ٹی اے پر ڈال دیا

