Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

امیتابھ بچن’کون بنے گا کروڑ پتی’کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)عوام کے بھرپور مطالبے پر 81 سالہ بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن ایک مرتبہ پھر پروگرام ‘کون بنے گا کروڑ پتی ’16 کی میزبانی سنبھال چکے ہیں۔

منی کنٹرول کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار کو 2000 میں شروع ہونے والے اس کوئز شو کی کتنی تنخواہ ملتی رہی ہے اور اب انہیں فی قسط کتنا معاوضہ دیا جاتا ہے۔

سال 2000 میں امیتابھ کا کریئر گویا آخری سانسیں لے رہا تھا جب وہ کون بنے گا کروڑ پتی کے افتتاحی سیزن کی میزبانی کرنے پر راضی ہوئے۔

یہ برطانوی شو ?Who Wants To Be A Millionaire کی ہندی شکل ہے۔

پہلے سیزن کی شاندار کامیابی نے امیتابھ کو ایک مرتبہ پھر ہر گھر میں مقبول کردیا اور ساتھ ہی ان کے فلمی کیریئر کو بھی بحال کیا، اسی سال وہ آدتیہ چوپڑا کے بلاک بسٹر رومانٹک ڈرامہ محبتیں میں نظر آئے۔

امیتابھ دوسرے سیزن میں واپس آئے، تاہم انہیں صحت کے مسائل کی وجہ سے دستبردار ہونا پڑاجس کے بعد اداکار شاہ رخ خان نے سیزن 3 میں میزبانی کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

تاہم عوام کی پر زور فرمائش پر امیتابھ سیزن 4 میں ایک مرتبہ پھر میزبان بنے جس کے بعد سے ابتک وہ اس مقبول کوئز شو کے ہر سیزن کی میزبانی کرتے آرہے ہیں جس کا 16ویں سیزن کا آغاز رواں ہفتے ہی ہوا ہے۔

امیتابھ بچن کے بی سی کی میزبانی کے لیے فی قسط کتنا معاوضہ لیتے آرہے ہیں اس کی تفصیل درج ذیل ہے:

کے بی سی سیزن 1 اور 2: 25 لاکھ بھارتی روپے

کے بی سی سیزن 4 اور 5: 50 لاکھ بھارتی روپے

کے بی سی سیزن 6 اور 7: ڈیڑھ سے 2 کروڑ بھارتی روپے

کے بی سی سیزن 8: 2 کروڑ بھارتی روپے

کے بی سی سیزن 9: 2.9 کروڑ بھارتی روپے

کے بی سی سیزن 10: 3 کروڑ بھارتی روپے

کے بی سی سیزن 11 سے 13: ساڑھے 3 کروڑ بھارتی روپے

کے بی سی سیزن 14 اور 15: 4 سے 5 کروڑ روپے کے درمیان

کے بی سیزن 16: 5 کروڑ بھارتی روپے۔
مزیدپڑھیں :بنگلہ دیش کا جزیرہ سینٹ مارٹن اتنا اہم کیوں ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

یہ بھی پڑھیں