Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ڈائریکٹروویک اگنی ہوتری سب کے سامنے نیم عریاں حالت میں بٹھاتے تھے، تنوشری دتہ

ممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ کی ماضی کی بولڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے ’دی کشمیر فائلز‘ جیسی متنازع فلمیں بنانے والے ہدایت کار وویک اگنی ہوتری پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں پوری فلم کی ٹیم کے سامنے پورا پورا دن نیم عریاں حالت میں بیٹھنے کی ہدایت کرتے تھے۔

بھارتی اخبار کے مطابق تنوشری دتہ کے ایک پرانے ویڈیو کی کلپ وائرل ہونے کے بعد وویک اگنی ہوتری پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

اداکارہ نے انٹرویو میں ماضی میں وویک اگنی ہوتری کے ساتھ 2005 میں فلم ’چاکلیٹ‘ میں کام کرنے کے تجربے پر بات کی اور دعویٰ کیا کہ ہدایت کار ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے تھے۔

اداکارہ کے مطابق شوٹنگ کے دوران وہ متعدد بار وقت سے پہلے آجاتی تھیں لیکن اس وقت تک کوئی بھی سیٹ پر نہیں آتا تھا، اس لیے ایک دن انہوں نے تھوڑا لیٹ آنے کا پروگرام بنایا۔

تنوشری دتہ نے کہا کہ ایک دن وہ محض 5 منٹ تاخیر سے پہنچیں تو وویک اگنی ہوتری نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی، ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔

انہوں نے ہدایت کار پر الزام عائد کیا کہ وہ انہیں بیکار میں ہر روز شوٹنگ پر بلاتے تھے جب کہ ان کے مناظر شوٹ ہی نہیں ہونے ہوتے تھے۔

تنوشری دتہ نے بتایا کہ انہیں ہدایت کار مختصر کپڑے پہننے کی ہدایت کرکے سامنے بیٹھے رہنے کی تلقین کرتے اور وہ پورا پورا دن سب کے سامنے نیم عریاں حالت میں بیٹھی رہتیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بیٹھ بیٹھ کر جب تھک جاتی تھیں تو کچھ دیر آرام کرنے کے لیے وین میں جاتی تھیں لیکن 10 منٹ سے پہلے ہی انہیں وہاں سے بلاکر سیٹ پر سب کے سامنے مختصر لباس میں بیٹھنے کا کہا جاتا۔

ان کے مطابق اگر وہ واش روم میں بھی 10 منٹ سے زیادہ وقت لگاتی تھیں تو انہیں بلانے کے لیے بندہ بھیجا جاتا تھا۔

تنوشری دتہ نے مزید کہا کہ مختصر لباس کی وجہ سے جب وہ اوپر چادر یا کوٹ پہنتیں تھیں تو اسے بھی اتارنے کا کہا جاتا اور بتایا جاتا کہ اگلے چند منٹ میں ان کا سین شوٹ ہونے والا ہے لیکن ان کا منظر شوٹ نہیں ہوتا۔

وویک اگنی ہوتری سے قبل تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر بھی جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے جب کہ انہوں نے بولی وڈ میں اداکاراؤں کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک پر کھل کر بات کرتے ہوئے بھارت میں ”می ٹو مہم“ کا آغاز کیا تھا۔

تنوشری دتہ کے الزامات کو نانا پاٹیکر نے مسترد کردیا تھا جب کہ دیگر پروڈیوسرز و ہدایت کاروں نے بھی ان کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔
مزیدپڑھیں :پاکستان بھر میں اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں