Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بھارتی اداکارعامر خان کی بیٹے اور بہن کے ساتھ آرتی کرتے تصاویر وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے حال ہی میں گنیش چتورتھی کا تہوار اپنی بہن نکہت خان کے ممبئی کے گھر پر منایا، جہاں خان خاندان نے اس تہوار کی خوشیوں میں شرکت کی۔ ان کا چھوٹا بیٹا آزاد راؤ خان بھی ان کے ہمراہ پوجا میں شریک نظر آیا۔

جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

جشن کی تصاویر میں، عامر خان کو اپنے خاندان کے ساتھ بھگوان کی پوجا اور روایتی رسومات میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے، جن میں ان کی بہن نکہت اور شوہر سنتوش ہیگڑے بھی شامل ہیں۔

تصاویر میں، عامر خان نیلے رنگ کی کرتا اور سیاہ پینٹ میں ملبوس نظر آ رہے ہیں، اور انہیں اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گذارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے عامر خان اپنی آنے والی فلم ”ستارے زمین پر“ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں، عامر خان جنلیا دیشمکھ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اور اپنی پروڈکشن کمپنی، عامر خان پروڈکشن کے تحت پروڈیوسر کا کردار بھی ادا کریں گے۔

یہ فلم 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے، اور اس بار بھی عامر خان کی اپنی شاندار اداکاری اور جذبے کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں :تحریک انصاف کا جلسہ اسلام آباد پولیس کو کروڑوں میں پڑ گیا

یہ بھی پڑھیں