Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پریتی زنٹا شادی سے پہلے ہی 34 بچوں کی ماں بن گئی تھیں؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا اپنے مداحوں کا دل جیتنے کا موقع کبھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

پریتی نے بالی ووڈ میں فلم ’دل سے‘ سے ڈیبیو کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کئی ہندی فلموں جیسے چوری چوری چپکے چپکے، دل چاہتا ہے، دل ہے تمہارا، کبھی الوداع نا کہنا اور کل ہو نا ہو شامل ہیں جس میں انہوں نے لازوال کردار ادا کر کے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

اپنی نجی زندگی میں پریتی نے 2016 میں جین گوڈینف سے شادی کی۔ پانچ سال کی ازدواجی زندگی کے بعد دونوں نے سروگیسی کے ذریعے پیارے جڑواں بچوں، جئے اور جیا کا استقبال کیا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پریتی زنٹا اپنی شادی سے پہلے ہی 34 بچوں کی ماں بن گئی تھیں؟

پریتی زنٹا اداکاری کے ساتھ سماجی کاموں کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ وہ بچوں سے نہ صرف بے انتہا پیار کرتی ہیں بلکہ جہاں کسی لاوارث بچے کو دیکھتی یا اس کا علم ہوتا ہے وہ اس بچے کو گود لینےکی کوشش کرتی ہیں۔

پریتی نے ’مدر مرکل اسکول، ہیبرت کش سے 34 بچیاں گود لیں۔ ان کی کفالت کی تمام تر ذمے داریاں تن تنہا خود اٹھاتی ہیں ۔‘

پریتی کے مطابق ’یہ سب میرے بچے ہیں۔ ہم سب ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔ ان کی شرارتوں، کھیل کود سے گھر میں ہر وقت رونق رہتی ہے۔ بچے اسکول جاتے ہیں ،ان کا مستقبل سنورے گا تو مجھے سکون ملے گا۔‘

ایک انٹرویو میں پریتی زنٹا نے بتایا کہ وہ ہمیشہ غریب بچیوں کی حالت کے بارے میں فکر مند رہتی تھیں اور ان کی مدد کرنا چاہتی تھیں۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ قتل اور بچوں کے ساتھ زیادتی کی مسلسل خبریں ان کے لیے خوفناک ثابت ہوتی ہیں۔

پریتی نے مزید کہا تھا کہ وہ آئندہ برسوں میں مزید بچوں کو گود لیں گی، اور ان 34 لڑکیوں کو گود لینا ان کے اس سفر کی شروعات ہے۔

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پریتی زنٹا نہ صرف بالی ووڈ کی ڈمپل گرل ہیں بلکہ وہ ایک ایسی ماں بھی ہیں جو ’گولڈن ہارٹ’ کی مالک ہیں۔
مزیدپڑھیں:ملائکہ کی بہن امریتا کا پاکستانی بوائے فرینڈ کون تھا؟

یہ بھی پڑھیں