Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پریانکا اور نک کی نازیبا حرکت، بیٹی منہ چھپانے پر مجبور

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ و گلوکارہ پریانکارہ چوپڑا کی اپنے شوہر و ہالی وڈ اسٹار نک جونس کے ساتھ ایک نازیبا حرکت دیکھ کر انکی اکلوتی بیٹی مالتی میری منہ چھپانے پر مجبور ہوگئیں۔

پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ کی دنیا میں ‘دیسی گرل’ کا ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد ہالی وڈ میں اپنے نام کا سکہ چلانے کی کوشش کی اور اس دوران وہ نک جونس کی محبت میں گرفتار ہوگئیں اور یکم دسمبر 2018 کو دونوں نے شادی بھی کرلی۔

اس اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش 15 جنوری 2022 ء کو سروگیسی کے ذریعے ہوئی جس کا نام ’مالتی میری‘ رکھا۔

اگرچہ ابتدائی دنوں میں پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کے حوالے سے یہ پیشگوئی کی جاتی رہی کہ شادی کے ایک دو سال بعد دونوں علیحدگی اختیار کر لیں گے لیکن ایسا نہ ہوا اور گزشتہ 6 سالوں سے دونوں کی محبت میں رتّی برابر بھی فرق نہیں آیا۔

حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے نک جونس کی 32ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خاص پوسٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ‘پیر کی راتیں اتنی دلچسپ نہیں ہونی چاہئے’۔


پوسٹ میں شامل پہلی ہی تصویر تعریف اور تنقید کے سمندر سے گزر رہی ہے جس میں پریانکا اور نک جونس ایک دوسرے کو بوسہ دیتے دکھ رہے ہیں جبکہ اسی لمحے پریانکا چوپڑا کی گود میں موجود بیٹی مالتی کا ردِ عمل مداحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

تصویر میں مالتی میری والدین کو دیکھ کر اپنے دونوں ننھے ہاتھ اپنی آنکھوں پر رکھے ہوئے ہیں جیسے ان کو والدین کا عمل دیکھ کر شرم آگئی ہو۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ لکھا کہ ‘بیٹی کو شرم آرہی ہے پر انکو نہیں آرہی’ جبکہ ایک مداح نے ‘کیوٹ کپل’ لکھا۔

اس موقع پر پریانکا چوپڑا نارنجی لباس پہنی دکھیں جبکہ جبکہ برتھ ڈے بوائے نے نیلی جیکٹ اور پینٹس کے ساتھ ٹی شرٹ پہنی۔
مزیدپڑھیں:’شوہر کی موت پر شاہ رخ نے کہا بیٹے کا خیال رکھوں گا، اب فون بھی نہیں اٹھاتا‘

یہ بھی پڑھیں