Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

گینگسٹر لارنس بشنوئی کی زندگی پر ویب سیریز بنانے کی تیاریاں شروع

بھارتی جیل میں قید بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گزشتہ ہفتے ممبئی میں قتل ہونے والے مہاراشٹر کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کے قتل اور بالی سپر اسٹار سلمان خان کے خلاف تازہ دھمکیوں کی وجہ سے خبروں میں ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جونی فیئر فوکس فلم پروڈکشن ہاؤس نامی ادارہ لارنس بشنوئی کی زندگی پر مبنی ایک ویب سیریز ’لارنس، اے گینگسٹر اسٹوری‘ ریلیز کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن پہلے ہی لارنس بشنوئی کے عنوان سے سیریز کی منظوری دے چکی ہے۔

اس ویب سیریز میں لارنس بشنوئی کی زندگی بالخصوص اس کے ایک خطرناک گینگسٹر بننے کے معاملے کو ایکسپلور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروزپور سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ لارنس بشنوئی 2014 سے راجستھان کی جیل میں قید ہے، تاہم کہا جاتا ہے وہ جیل کے اندر بیٹھ کر ملک اور بیرون ملک کرمنل نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نےملک میں بارشوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

یہ بھی پڑھیں