Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

خودکشی یاکچھ اور۔۔؟ بھارتی اداکارہ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں

حیدر آباد(نیوز ڈیسک) کنڑ اداکارہ شوبیتھا شیوانا حیدرآباد کے کونڈا پور علاقے میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے خودکشی کا شبہ کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ اس کی موت خودکشی کا معاملہ ہے۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی اور خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اوراداکارہ کی موت سے متعلق تمام مشکوک حقائق کی چھان بین کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی موت کی صحیح وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔شوبیتھا کی آخری انسٹاگرام پوسٹ 16 نومبر کی تھی۔

اس کی بے وقت موت نے مداحوں اور انڈسٹری کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ اداکارہ کے مداح یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اگر اس نے خود کشی کی بھی ہے تو اس کی وجہ کیا تھی؟ کیا اس نے گھر کی پریشانیوں سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے۔مداحوں نے افسوسناک خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس سیکشن میں غم کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا، ”کیا یہ سچ ہے؟ اس نے خودکشی کی؟“ جب کہ ایک اور نے تبصرہ کیا، ”اوم شانتی۔“

وزیراعظم نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا جانے والے وفد کی مالی معاونت کی سمری پر دستخط کردیے

یہ بھی پڑھیں