کراچی(شوبز ڈیسک) لیجنڈری اسٹارہانیہ عامر نے منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ ساڑھی پہن کر تہلکا مچا دیا ، قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شئیر کی ہیں ۔ ان تصاویر میں لیوینڈر رنگ کی ٹشو ساڑی میں ان کا اسٹائلش لک دیکھ کر پرستاروں نے ایک مرتبہ پھر اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔
ساڑھی پر شاندار زری کے کام، پیچیدہ کڑھائی اور موتیوں کی مالا نے ان کے حسن کو تو چارچاند لگاہی دئیے لیکن ان کے ہیرے کے زیورات نے بھی قہر ڈھایا ہے ۔ سٹیٹمنٹ ڈراپ بالیاں، ایک وضع دار چوکر ہار، ایک چکنا کڑا، اور شاندار انگوٹھی سے مانوجیسے دلہن سجی ہو۔
27 سالہ ہانیہ نے اس کے ساتھ شاہانہ میک اپ میں چمکدار آئی شیڈو،کاجل سے کوٹڈ پلکیں، پروں والا آئی لائنر، سرخی مائل گلابی گال اور نیکڈ لپ اسٹک استعمال کی ہے۔
اب رہی بات بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی 6 گز ساڑھی اور بلاؤز کی قیمت کی تو یہ کچھ زیادہ نہیں ، ایسے شاہانہ لباس کی قیمت 12 لاکھ ہے جو اس پر کئے گئے زردوزی کے کام اور کڑھائی کے مقابلے میں کچھ نہیں ۔
مزیدپڑھیں:بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے کمی کا منصوبہ تیار
