Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کو عمر قید کی سزاسنا دی گئی

پشاور کی معروف ٹک ٹاکر بسمہ بی بی پر اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے، عدالت کی جانب سے ملزمہ کو سزا سنا دی گئی ہے۔

مردان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے جج نے ملزمہ کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرماننے کی سزا سنائی۔

ملزمہ بسمہ بی بی پشاور کی معروف ڈانسر اور ٹک ٹاکر ہے، جس نے شادی کے 19 روز بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کیا تھا ، سزا سنتے ہی ملزمہ عدالت کے باہر رو پڑی۔ مقتول کے بھائی حبیب الرحمٰن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دے دیا۔

2025 کی پہلی عا م تعطیل کب؟جانیں

یہ بھی پڑھیں