Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

یہاں کی شادیاں دیکھ کر ایسالگتا ہے کہ امریکہ پاکستان کا مقروض ہے، ادکار خالد انعم

لاہور(نیوزڈیسک)معروف سینئر اداکار خالد انعم نے ملکی خراب معاشی صورتحال اور عوام کے متضاد رویوں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر طنزیہ انداز میں پاکستان میں ہونیوالی شادیوں اورتقریبات پر بے تحاشہ پیسہ برباد کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے امریکا، جرمنی اور جاپان پاکستان کے مقروض ہیں اور پاکستان آئی ایم ایف کا مقام رکھتا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہر شخص اپنی حیثیت سے کئی گنا زیادہ خرچ کر رہا ہے۔ ایک اور انسٹا پوسٹ میں انہوں نے زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ دیا۔ خالد انعم نے لکھا کہ اتنے پیسے ضرور کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو بچے ڈاکٹر کو بلائیں، وکیل کو نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے اپنی رائے کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ خالد انعم سماجی مسائل اور ملکی حالات پر اکثر دلچسپ انداز میں اظہار خیال کرتے ہیں، جو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔


نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکہ میں‌شامل کرکے نیانقشہ جاری کردیا

یہ بھی پڑھیں