ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ان کی قریبی ساتھی کا تعلق بنگلور سے ہے۔ اگرچہ عامر خان یا ان کے خاندان کی طرف سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تعلق کافی سنجیدہ نوعیت کا ہے۔
فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ اداکار نے اپنی اس نئی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کروا دیا ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ایک قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ “عامر کی ساتھی کا تعلق بنگلور سے ہے، اور حال ہی میں وہ ان کے پورے خاندان سے ملاقات کر چکی ہیں۔ ملاقات خوشگوار رہی اور خاندان نے انہیں خوش آمدید کہا۔” تاہم ذرائع نے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے اور مزید تفصیلات نہ بتانے کی درخواست کی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے ایرا خان اور جنید خان ہیں۔ دونوں 2002 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔ بعد ازاں 2005 میں عامر خان نے فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی لیکن 2021 میں ان کا بھی طلاق ہو گیا۔ ان کا ایک بیٹا آزاد ہے جو سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا تھا۔
مزیدپڑھیں:سعودی حکومت کا رمضان اور عید سے متعلق اہم اعلان

