Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پریانکا چوپڑا کو اتنے کروڑوں کا ہوا نقصان، اس کے پیچھے کیا ہے وجہ؟

نئی دہلی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنی منفرد شناخت بنانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت بھارتی سنیما کی سب سے مہنگی اداکارہ بن چکی ہیں۔ پریانکا نے اپنی سب سے زیادہ متوقع فلم ‘SSMB29’ کے لیے 30 کروڑ روپے کی فیس وصول کی ہے، جس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے اس فلم کے لیے اپنے ہالی ووڈ پروجیکٹس سے ایک وقفہ لیا ہے اور اس دوران وہ اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت آئی ہیں۔ اس فلم کی لاگت تقریباً 1000 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، اور پریانکا کو بھاری رقم کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم، ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کو سائن کرنے کے باوجود انہیں کچھ مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

‘SSMB29’ کی شوٹنگ بھارت میں جاری ہے اور یہ فلم بہت جلد بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے والی ہے۔ اس پروجیکٹ کی کامیابی نہ صرف پریانکا کے لیے بلکہ بھارت کی فلم انڈسٹری کے لیے بھی ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:پولیس کانسٹیبل کی ساتھیوں کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی، برہنہ ویڈیو بھی بنائی

یہ بھی پڑھیں