لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
حنا رضوی نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا، جن میں تشنگی دل کی، امید، ہری ہری چوڑیاں، نیلی زندہ ہے، قدوسی صاحب کی بیوہ، کالج گیٹ، فیری ٹیل 1 اور 2 شامل ہیں۔ فیری ٹیل میں ان کے کردار ’’آغو جان‘‘ کو خاص طور پر سراہا گیا۔
اپریل 2024 میں حنا رضوی نے اپنے قریبی دوست اور اداکار عمار احمد خان سے شادی کی تھی، جو ڈرامہ سیریل بےشرم کےلیے مشہور ہیں۔ ان کی شادی ایک شاندار تقریب تھی، جس میں دونوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
تاہم آج حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنی علیحدگی کی خبر دی۔ انہوں نے لکھا:
’’بہت دکھی دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے اور عمار احمد خان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا اور ہم دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں مزید سوچنے کےلیے وقت درکار ہے۔ تب تک، براہِ کرم ہمیں جج نہ کریں کیونکہ شادی کے تعلق کی اصل نوعیت صرف ان دو افراد کو معلوم ہوتی ہے جو اس بندھن میں جڑے ہوتے ہیں۔ شکریہ۔‘‘
مزید پڑھیں۔ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف کی جانب سے پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
