کراچی (نیوز ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ ان کی تیسری اور کم عمر اہلیہ، صحافی عروسہ خان، سے شادی سے پہلے آٹھ سال تک گہری دوستی رہی۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اقرار الحسن نے اپنی تینوں شادیاں، بیویوں کی عادات، اور ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ تینوں بیویوں میں کئی مثبت پہلو ہیں، لیکن چند عادتیں ایسی ہیں جو انہیں پسند نہیں۔
فرح اقرار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ مزاجاً خاموش ہیں اور غصہ آنے پر کئی دن تک بات نہیں کرتیں، جو انہیں ناگوار گزرتا ہے۔ عروسہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ خوش مزاج اور زندگی سے بھرپور ہیں، مگر سادگی کی حد یہ ہے کہ انہیں ایئر کنڈیشنر کا ریموٹ تک چلانا نہیں آتا۔ اس کے باوجود وہ انتہائی سمجھدار ہیں اور بڑے مسائل کو بآسانی سلجھا لیتی ہیں۔
اقرار الحسن نے یہ بھی بتایا کہ آج کل ان کا بیٹا پہلاج، عروسہ خان کے زیادہ قریب ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ شادی کے بعد انہوں نے عروسہ کے ساتھ وقت نہیں گزارا، اور کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے۔
یاد رہے کہ اقرار الحسن نے پہلی شادی قرت العین سے کی، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے نیوز کاسٹر فرح سے دوسری اور صحافی عروسہ خان سے تیسری شادی کی، جن میں سے آخری دو شادیاں کچھ عرصے تک خفیہ رکھی گئیں۔ مئی 2024 کے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ اگرچہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں، مگر ان کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔
مزیدپڑھیں:جنس کی تبدیلی کے بعد سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے پہلی بار رکشا بندھن بہن کے طور پر منایا
