نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے، جنہوں نے حال ہی میں اپنی جنس تبدیل کرائی، نے اس سال پہلی مرتبہ رکشا بندھن بہن کے طور پر منایا۔ عنایہ بانگر، جو پہلے آریان کے نام سے جانے جاتے تھے، نے اپنے چھوٹے بھائی اتھاروا کی کلائی پر راکھی باندھی۔
24 سالہ عنایہ کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ ان کے لیے بے حد جذباتی تھا، کیونکہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی میں بطور بہن یہ تہوار منائیں گی۔ اتھاروا نے بتایا کہ جب عنایہ نے جنس کی تبدیلی کا فیصلہ کیا، تب سے وہ سوچ رہے تھے کہ رکشا بندھن کے موقع پر کیا ہوگا، اور اب جب یہ دن آیا تو یہ لمحہ ان دونوں کے لیے یادگار بن گیا۔
یاد رہے کہ آریان نے 2023 میں ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی شروع کی تھی اور بعد ازاں بطور ٹرانس جینڈر خاتون اپنی شناخت اختیار کی، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر بھی طویل عرصہ زیر بحث رہیں۔
مزیدپڑھیں:سانحہ 9مئی مقدمات،شاہ محمود بری ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری کو 10,10سال کی سزا




