لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نور کی جِم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی، جسے دیکھ کر مداحوں کو فٹنس کا نیا جذبہ ملا ہے۔
چار دہائیوں سے فلمی دنیا پر راج کرنے والی صائمہ نور نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ خوبصورتی، اسٹائل اور جاذب نظر شخصیت کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ اگرچہ وہ اب کم پروجیکٹس کا حصہ بنتی ہیں، لیکن ان کی اسکرین پر واپسی ہمیشہ شاندار ہوتی ہے۔
صائمہ نور اپنی صحت اور فٹنس کا بھرپور خیال رکھتی ہیں اور آج بھی باقاعدگی سے جِم جاتی ہیں تاکہ خود کو فٹ اور ایکٹو رکھ سکیں۔
حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو، جس میں وہ جِم میں مختلف ورزشیں کرتی نظر آ رہی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ مداح نہ صرف ان کی فٹنس سے متاثر ہیں بلکہ ان کی محنت کو بھی سراہ رہے ہیں۔
