ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ فلم پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے عملے اور مقامی لوگوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا اور صورتحال پیچیدہ ہو گئی۔ ویڈیو میں تین افراد کو فلم کے عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دیگر ویڈیوز میں مزید لوگ جھگڑے میں ملوث دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والا شخص ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران کچھ لوگوں کو بچاتے ہوئے بھی دیکھا گیا لیکن ماحول مزید کشیدہ ہو گیا اور شوٹنگ روکنی پڑی۔
ایک اور ویڈیو میں اداکارہ سارہ علی خان اور ایوشمان کھرانہ کو گاڑی کے اندر تلخ کلامی کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو شاید فلم کا ہی ایک سین تھا۔
خیال رہے کہ اس فلم کے ہدایت کار مدثر عزیز ہیں جو اس سے قبل ہیپی بھاگ جائے گی اور کھیل کھیل میں جیسی فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں تاہم اس حالیہ واقعے پر ان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
مزیدپڑھیں:وائرل رپورٹر کی وضاحتیں
