Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نومولود کی تصویر شیئر کردی

لاہور( اوصاف نیوز)معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بتا دیا۔

معاذ صفدر اور ان کی اہلیہ صبا معاذ ایک مرتبہ پھر والدین بن گئے ہیں، یوٹیوبر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر نومولود کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ میں صبا معاذ نے کہا کہ الحمداللّٰہ اللّٰہ کے فضل سے ہمارے ہاں خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Maaz (@saba_maaz123)

معاذ صفدر کی اہلیہ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ اسے ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، صراطِ مستقیم پر قائم رکھے اور اس کی زندگی کے ہر پہلو میں برکت عطا فرمائے۔

صبا معاذ نے نئے مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دنیا میں خوش آمدید ننھے بیٹے… اب ہم 4 ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت کا پروپیگنڈا

یہ بھی پڑھیں