اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے اور پشاور جانے کو ترس رہے ہیں۔
یہ ویڈیو دراصل اکتوبر 2022 میں برطانوی خبررساں ادارےکو لندن اسٹوڈیو میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔ گفتگو کے دوران انیل کپور نے رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد اور دادا کا تعلق پشاور سے ہے۔
برطانوی خبررساںادارے نے اس ویڈیو کو 3 سال قبل اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا تھا، جس میں انیل کپور کو رپورٹر سے نہایت خوشگوار انداز میں اُردو میں گفتگو کرتے اور لاہوتی گلی کا ذکر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انیل کپور کا کہنا ہے کہ وہ تو پاکستان جانے اور پشاور میں اپنے آباؤ و اجداد کا گھر دیکھنے کے لیے ترس رہے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے یہ ویڈیو ایک بار پھر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین انیل کپور کے پاکستانی نژاد پس منظر پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ مایا علی فلم ’خان تمہارا‘ میں حیران کن انداز!

