Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

اداکارہ مایا علی فلم ’خان تمہارا‘ میں حیران کن انداز!

لاہور( اوصاف نیوز)‌پاکستان کی مشہور اداکارہ مایا علی فلم ’’خان تمہارا‘‘ میں ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی۔

اداکارہ مایا علی ہم فلمز کی آنے والی فلم ’’خان تمہارا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ مایا علی کو فلم خان تمہارا میں نرگس کے روپ میں منفرد اور دلچسپ انداز میں دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

فلم “خان تمہارا” عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ جس میں صارفین کو طاقت، حوصلے اور جذبے کا ایک نیا روپ دیکھنے کو ملے گا۔

وہ اسے بچانے کے لیے کسی کا انتظار نہیں کرتی بلکہ خود میدان سنبھالتی ہے، قیادت کرتی ہے۔

مایا علی پاکستان کی مشہور اور پسندیدہ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ اور وہ بہترین اداکارہ کے لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ مایا علی نے کئی پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اچھی اداکاری کی ہے۔

مزید پڑھیں‌:گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

یہ بھی پڑھیں