کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی تازہ فوٹوشوٹ تصاویر نے سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت حاصل کر لی ہے، جہاں ان کی پُرکشش موجودگی اور دلکش انداز نے انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچا دی۔
مومنہ اقبال نے اپنے انسٹاگرام پر چند نہایت اسٹائلش اور بولڈ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ بے مثال اعتماد، نزاکت اور جدید فیشن کا امتزاج پیش کرتی نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ہم ستاروں کو رومانویت بخشتے ہیں، مگر بھول جاتے ہیں کہ انہی کو نمایاں کرنے والی تاریکی ہوتی ہے۔
اس فوٹوشوٹ میں مومنہ نے بیج رنگ کا کوٹ اور سفید شرٹ پہنی، جو موسم کے مطابق ایک سادہ مگر پُر وقار انداز پیش کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی تازہ تصاویر پر مداحوں نے اپنے خیالات اور جذبات کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ہو ویسے ہی رہیں، آپ ہمیشہ بہت خوبصورت لگتی ہیں، جبکہ دیگر نے تبصرہ لکھا کہ یہ پاکستانی اداکارہ کو کیا ہوتا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی

