Search
Close this search box.
بدھ ,17 جون ,2026ء

ندا یاسر ایک بار پھر ٹرولنگ کا شکار، نیو ایئر لُک پر صارفین برہم

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں۔ حال ہی میں نئے سال کی تقریب کے موقع پر ان کے لباس نے صارفین کی خاصی توجہ حاصل کی تاہم یہ توجہ مثبت کے بجائے تنقیدی ثابت ہوئی۔

نئے سال کی تقریب کے دوران ندا یاسر نے سنہری رنگ کا چمکدار لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ سیاہ لیگنگز اور سیاہ مختصر شرگ شامل تھا جسے انہوں نے گرہ لگا کر باندھا ہوا تھا۔ تقریب میں ان کے اہلِ خانہ بھی سیاہ اور سنہری رنگ کے ملبوسات میں نظر آئے۔


ندا یاسر کے لباس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی صارفین نے ان کے انداز کو پرانا اور غیر موزوں قرار دیا جبکہ بعض نے لباس کے انتخاب پر طنزیہ تبصرے بھی کیے۔ کچھ صارفین نے اسے غیر مہذب قرار دیا تو بعض نے ان کے فیشن سینس پر سوالات اٹھائے۔

رابعہ دانش نے کہا کہ ایسا لگتا ہے یہ لوگ لنڈا مال کی تشہیر کر رہے ہیں، ماریہ خلجی کہتی ہیں کہ پیسہ کلاس نہیں خرید سکتا۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ساری زندگی گزار دیتے ہیں مگر باوقار لباس پہننے کا ہنر نہیں سیکھ پاتے اور ندا انہی میں سے ایک ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ندا یاسر کو ’پینڈو‘ کہتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ لباس ندا نے خود تیار کیا ہے، جبکہ ایک صارف نے ان کی فیملی کو کارٹون نیٹ ورک کہہ کر بلایا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ندا یاسر تنقید کی زد میں آئی ہوں اس سے قبل بھی وہ متعدد بار سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کر چکی ہیں۔ تاہم اس بار نئے سال کے موقع پر سامنے آنے والی تصاویر نے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ظہران ممدانی کی اہلیہ کے مہنگے جوتے سوشل میڈیا پر زیر بحث، کیا یہ کرائے پر حاصل کیے تھے؟

یہ بھی پڑھیں