لاہور(شوبز ڈیسک)(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس نے کہاہے کہ میں شادی کے لئے تیارہوں لیکن کسی توند نکلے والے شخص سے شادی نہیں کروں گی۔
اداکارہ آمنہ الیاس نے یاسر حسین کے ساتھ نجی ٹی وی کےپروگرا م میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
معروف اداکارہ نےاس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی اور کیریئر میں کافی غلطیاں کی ہیں، پروڈیوسرز اور چینلز سے لڑائیاں ہوئیں اور اس کو سدھارا بھی ہے، کبھی کبھی لیڈ کام کرنے کے لیے کسی ایسے پروجیکٹ میں خود کو ڈال لیتے ہیں جو آپ کے کیریئر کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
آمنہ الیاس نے کہا کہ ایسا وقت بھی آیا کہ میں نے بریک لیا اور سوچا کہ میں نے کیا کرنا ہے اور پھر واپسی پر اچھے پروجیکٹ کیے ہیں۔
ایک مداح کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اٹھارہ گھنٹے کام کرتی ہوں، اپنے ڈیزائن کے سوٹ کی مارکیٹنگ مشکل کام ہے اپنے سیلون کو بھی دیکھنا ہوتا ہے اور پھر شوٹنگ پر بھی جاتی ہوں،ماڈلنگ میری پہلی جاب اور اداکاری دوسری ہے۔ شادی کے سوال پر آمنہ الیاس نے کہا کہ شادی کے لیے تیار ہوں آپ میرے لیے کوئی لڑکا ڈھونڈ لیں لیکن میں کسی توند والے شخص کے ساتھ شادی نہیں کروں گی، اچھا اور ہینڈسم ہونا چاہیے، ذمہ دار ہو، پیسے والا ہواور گرین فلیگ ہونا چاہیے، اگر میرے لیے روٹی اور کھانا بنالیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکا اوراسرائیل کے ایران پر حملے جاری،15 شہری شہید، تہران میں آئل ریفائنری آگ کی لپیٹ میں آگئی