ممبئی(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی نے اپنے متنازع گانے’’سرکے چنر تیری سرکے‘‘پر ہونے والی تنقید کے بعدبالآخر خاموشی توڑ دی۔
معروف اداکار سنجے دت اور ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی تنازع کا شکار ہوگیاہے جودونوں فنکاروں کی آنے والی فلم میں شامل ہے۔
اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے اپنے متنازع گانے سے متعلق جاری تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اس گانے کا فحش ہندی ورژن ان کی اجازت کے بغیر تیار کیا گیا،فلم’’ڈی: دی ڈیول‘‘ کے اس گانے میں سنجے دت کے ساتھ ان کی اے آئی سے تیار کردہ تصویر بھی بغیر اجازت استعمال کی گئی۔
نورا فتیحی نے ایک ویڈیو بیان میں وضاحت دی ہے کہ انہوں نے یہ گانا 3 سال قبل کناڈا زبان میں ریکارڈ کروایا تھا اور اس وقت انہیں اس میں کوئی نامناسب بات محسوس نہیں ہوئی تھی۔ سیٹ پر ہدایتکار نے انہیں گانے کا مفہوم سمجھایا تھا، بعد میں بننے والے ہندی ورژن کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں تھا،انہوں نے مجھ سے کوئی اجازت نہیں لی، گانے کے پوسٹر کے لیے میری اور سنجے دت کی اے آئی امیج بھی بنائی گئی۔
نورا فتیحی کے مطابق جب انہوں نے لانچ کے موقع پر ہندی ورژن دیکھا تو ہدایتکار کو خبردار کیا کہ اس پر تنقید ہوگی، مگر ان کی بات کو نظر انداز کر دیا گیا، اسی وجہ سے انہوں نے اس پراجیکٹ سے خود کو الگ کر لیا اور اس کی تشہیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نورافتیحی نے اپنے بیان میں مزیدکہا کہ میں ہرگز نہیں چاہتی کہ کوئی یہ سمجھے کہ میں اس گانے کی حمایت کرتی ہوں، میں مداحوں کی شکر گزار ہوں کہ ان کے ردعمل کی وجہ سے فلم سازوں کو یہ ویڈیو ہٹانی پڑی۔
نورافتیحی نے واضح کیا کہ وہ اس متنازع گانے کی حمایت نہیں کرتیں اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس کلپ کو مزید شیئر نہ کریں تاکہ اسے غیر ضروری توجہ نہ ملے۔
مزیدپڑھیں:رمضان ٹرانسمیشن میں کالر نے عاقب جاوید کو عہدے سے ہٹانے کا وظیفہ پوچھ لیا