Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سیلینا جیٹلی بیٹے کی قبر صاف کرتے ہوئے رو پڑیں

بالی ووڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی (Celina Jaitley)نے سوشل میڈیا پر ایک انتہائی جذباتی ویڈیو اور پیغام جاری کیا ہے۔آسٹریا میں اپنے شوہر پیٹر ہاگ سے طلاق کے مقدمے کے دوران سیلینا نے اپنے دکھ بھری کہانی دنیا کے سامنے رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اپنے بچوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

سیلینا جیٹلی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آسٹریا میں اپنے انتقال کر جانے والے ننھے بیٹے شمشیر کی قبر کی صفائی کر رہی ہیں اور وہاں بیٹھی بری طرح رو رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celina Jaitly (@celinajaitlyofficial)


اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو شیئر کرنا ان کے لیے کوئی خوشی کا باعث نہیں تھا بلکہ وہ اپنی تکلیف دنیا کو دکھانا چاہتی تھیں۔ ان کے مطابق، میرے پاس اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا تاکہ میں دنیا کو ایک ماں کے طور پر اپنا صدمہ دکھا سکوں۔

آئی پی ایل میں ایک اور نیا تنازعہ، میچ میں تین انتہائی آسان کیچز ڈراپ کیے جانے پر شکوک شبہات

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایک ایسی ماں کی دل دہلا دینے والی کہانی ہے جس نے اپنے بچوں کی خاطر اپنی ہر چیز قربان کر دی۔

یہ بھی پڑھیں