Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

ورون دھون نے والد کے ساتھ جھگڑوں اور فلمی رازوں سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون نے حال ہی میں ایک وی لاگ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کئی دلچسپ انکشافات کیے، جنہوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

ہدایتکار فرح خان کے وی لاگ میں اپنے والد اور معروف فلم ساز ڈیوڈ دھون کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ورون دھون نے بتایا کہ والد کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کرنا بظاہر آسان لگتا ہے، لیکن حقیقت میں دونوں کے درمیان اکثر تخلیقی اختلافات پیدا ہوتے رہتے ہیں۔

ورون دھون کے مطابق ان کے والد ایک تجربہ کار ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں، اسی لیے وہ شوٹنگ سے پہلے ہی ذہن میں مکمل منظر ترتیب دے لیتے ہیں۔ اداکار نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ان کے زیادہ تر اختلافات کیمرے کے مختلف زاویوں اور سین کی کوریج پر ہوتے ہیں، جبکہ ڈیوڈ دھون ہمیشہ محدود مگر مؤثر شاٹس پر یقین رکھتے ہیں۔

گفتگو کے دوران ورون نے بالی ووڈ کی کئی یادگار فلموں اور گانوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے عامر خان کی فلم “جو جیتا وہی سکندر” کے مشہور گانے “پہلا نشہ” کو اپنی زندگی کا پسندیدہ ترین گانا قرار دیا اور اس کی کوریوگرافی کو شاندار قرار دیا۔

اداکار نے اپنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دنوں کو بھی یاد کیا اور بتایا کہ فلم “مائی نیم از خان” کے دوران ان کی ملاقات فرح خان سے ہوئی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ “اسٹوڈنٹ آف دی ایئر” کے پہلے گانے کی شوٹنگ کے وقت وہ اور ان کے ساتھی اداکار کافی گھبرائے ہوئے تھے۔

وی لاگ کے اختتام پر ورون دھون نے فرح خان کے ساتھ کچن میں وقت گزارا اور کھانے کی تیاری میں بھی حصہ لیا، جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔ ان کی یہ بے تکلف گفتگو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں