Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو3وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے 27ویںاسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو3وکٹوں سے شکست دیدی ، میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 229 رنز کا ہدف دیاجواسلام آباد کی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پربیس ویں اوور کی آخری گیند پرحاصل کرلیا،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میںکھیلے گئے پی ایس ایل کے 27ویں میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بہتر ثابت نہ ہوا اور اس کے باؤلرز ملتان کے بلے بازوں کو جلدی آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔

ملتان کے عثمان خان نے 50 گیندوں پر 100 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کے بڑے اسکور کی جانب راہ ہموار کی، جبکہ جانسن چارلز 42 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

اسلام آباد کے فہیم اشرف نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور حنین شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نو میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے، میچ جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم ہوگی، پشاور زلمی، ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف راونڈ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ
ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، تیمل ملز

ملتان سلطانز
محمد رضوان (کپتان)، یاسر خان، طیب طاہر،عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر عباس آفریدی، محمد علی

یہ بھی پڑھیں