اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )ملتان سلطانزکی اسپن بولنگ کوچ ایلکس ہارٹلے کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ رمضان کے روزے رکھ رہی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کودئیے گئے انٹرویو میں ایلکس ہارٹلے نے کہاکہ میں رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، ایلکس ہارٹلےنے کہاکہ میں مشکل صورتحال کاسامناکرنے کے لیے ہروقت تیار رہتی ہوںاورایسے وقت میں جب ٹیم کے لڑکے روزے رکھ رہےہیں تومیں نے سوچاکہ میں بھی روزے رکھوں تاکہ مجھے محسوس ہو کہ روزے کے دوران ان پرکیاگزرتی ہے
اوران کی حالت کیسی ہوتی ہے،ہمارے میچز رات 9بجے شروع ہوتے ہیںتومیں یہ جانناچاہتی تھیکہ وہ کیسا محسوس کررہے ہیں،روزے کی حالت میں دن بھرکچھ بھی نہیں پی سکتےاورنہ ہی کچھ کھاسکتے ہیں میں نے بھی روزے رکھناشروع کردئیے،ابھی روزہ افطار کیاہے،افطاری میں کھجوریں ،چنے ،سلادوغیرہ ہوتاہے اوراس کے بعد سارے کھاناکھاتے ہیں اوراس کے بعد ہم صبح چار بجے تک کھاپی سکتے ہیں اس کے بعد ہماراآخری کھانا(سحری)ہوتاہےاس کے بعد ہم شام تک کچھ نہیں کھاتے،ہمارے میچز چونکہ رات 9 بجے شروع ہ تے ہیں اس لیے ہم سارادن سوتے ہیں،میں نے سوچاکہ جب تک میں یہاں ہوں میں ٹیم کے باقی ممبرز کے ساتھ روزے رکھوں۔
Multan Sultans' spin bowling coach and Royal Challengers Bangalore fan Alex Hartley has been fasting in this Ramadan along with some of the overseas players. What a beautiful gesture. Respect ♥️🫡#HBLPSL9 #tapmad #HojaoAdFree #Ramadan @AlexHartley93 pic.twitter.com/fYrGZNAqZK
— Farid Khan (@_FaridKhan) March 16, 2024
