Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

پاکستان کرکٹ بورڈ کاقومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں، وہ سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو اب کپتانی کے حوالے سے اختیار دیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی سمیت جو شعبہ بھی بااختیار ہوگا وہ بھی ذمہ دار ہوگا۔

چیف سلیکٹر سمیت دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ ایک ہفتے میں کیا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی جلد از جلد تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کے لیے ایک ہفتے کا ہدف دیا ہے، پی سی بی اب بھی غیر ملکی کوچز کی تعیناتی کے لیے پر امید ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پہلی ترجیح غیر ملکی کوچز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں