Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب کوچز کون ؟ دو بڑے نام سامنے آ گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کو مردوں کی قومی ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ نے کرسٹن کو وائٹ بال کوچ کے طور پر منتخب کیا ہے جبکہ گلیسپی کو گرین شرٹس کے لیے ریڈ بال کوچ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا کیونکہ پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر اسامیوں کا اشتہار دے دیا ہے اور 15 اپریل تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے کیا گیا جو 18 اپریل سے شروع ہونے والی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اہم اسائنمنٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے جو جون میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔

ادھر پی سی بی نے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے عہدے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اس عہدے کے لیے 20 اپریل تک درخواست دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کوچ کو کم از کم لیول II کوچنگ ایکریڈیشن اور انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ تین سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں