Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

آرمی چیف کاقومی کرکٹ ٹیم کےاعزازمیں افطار ڈنر

راولپنڈی(ویب‌ڈیسک)آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ کاکول میں ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افطار ڈنر کا اہتمام آرمی ہاوس راولپنڈی میں کیا گیا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور پی سی بی حکام نے بھی افطار میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کرکٹرز نے کاکول میں شاندار تربیت کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
مزیدپڑھیں:عید الفطرسے قبل مرغی کی قیمت میں 95 روپے فی کلو اضافہ
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلوں کو سپورٹ کرنے پر فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ کاکول میں جسمانی تربیت میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں