Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی ملازمین کی فہرستیں طلب

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بورڈ میں سیاسی وابستگی کی بنیاد پر بھرتی ہونیوالے ملازمین کی فہرست طلب کرلی، ذرائع کے مطابق ملازمین کی فہرست طلب کرنے کے علاوہ ذرائع نےبتایا کہ چیئرمین پی سی بی نے بورڈکیلئے کام کرنیوالے ایسے افراد کی موجودہ پوسٹوں اور تنخواہ کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ان تمام افراد کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کی جائے گی جنہیں قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، فہرست بنانے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اگلے ہفتے تک اہم فیصلے متوقع ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محسن نقوی فروری میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں‌:روہت شرما کپتانی چھوڑ کر بس چلانے لگے؟ ویڈیو وائرل
اس سے قبل، محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل پاکستان میں تین بڑے سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو 2025 میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اپ گریڈ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں