راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 5 اوورز کا میچ شروع ہوتے ہی روک دیا گیا۔ راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش شروع ہونے کے بعد گراونڈ اسٹاف نے پچ کو ڈھانپ دیا۔
پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا، 5 اوورز کے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دو بال پر دو رنز بنائے گئے جبکہ 1 کھلاڑی بھی آوٹ ہو گیا تھا۔
بارش ہونے کے بعد شائقین پریشانی میں مبتلا ہیں کہ کیا ٹکٹ ری فنڈ ہونگے یا نہیں، شائقین کی پریشانی پر حکام کا بیان بھی سامنے آگیا۔
کرکٹ قوانین کے مطابق ٹی ٹونٹی میچ واش آؤٹ ہونے پرٹکٹیں ری فنڈ نہیں ہوں گی، چونکہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ کا ٹاس ہوگیا تھا اس لئے ٹکٹیں ری فنڈزنہیں ہونگی، البتہ میچ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کچھ دیرمیں ہوگا۔
بارش تھمنے کے بعد امپاٸرز نے گراونڈ کا دورہ کیا، پچ سے کورز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کا کٹ آف ٹائم 10 بجکر10 منٹ ہے۔
مزیدپڑھیں:سلمان سے ملنے شلپا شیٹی انکے گھر پہنچ گئیں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران تیز بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا تھا۔
دوسری جانب آج کے میچ میں بابراعظم اور صائم ایوب کو اوپننگ جبکہ محمد رضوان کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی تھی۔
عثمان خان کو آج ٹی ٹونٹی ڈیبو کرنا تھا، جبکہ ابراراحمد اور عرفان نیازی بھی ٹی ٹونٹی ڈیبو کرنا تھا۔ فخر زمان اور عماد وسیم آج کے کھیل میں موجود نہیں تھے۔
شاداب، شاہین، نسیم محمدعامر آج کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ عرفان خان کو ڈیبیو کیپ ہیڈ کوچ اظہر محمود نے دی۔
جبکہ عثمان خان کو ڈیبیو کیپ محمد یوسف نے پہنائی گئی ہے۔ ابرار احمد کو ڈیبیو کیپ سعید اجمل نے دی، ٹاس کے بعد ایک دفعہ پھر بارش شروع ہو گئی۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

