Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سلمان سے ملنے شلپا شیٹی انکے گھر پہنچ گئیں

ممبئی (نیوزڈیسک)اداکارہ شلپا شیٹی فائرنگ کے واقعے پر اظہار ہمدردی کےلیے سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی کے سلمان خان کی رہائشگاہ گیلکسی اپارٹمنٹ پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلپا شیٹی اپنی والدہ کی ہمراہ بالی ووڈ کے سلطان کے گھر پہنچی ہیں۔

مزیدپڑھیں:تجارتی خسارے کے اعداد و شمار جاری ،مارچ میں پاکستانیوں نے 4 ارب ڈالرز سے زائد کی اشیا منگوائیں، سٹیٹ بینک

شپلا شیٹی سلمان خان کے پرانے دوستوں میں سے ہیں، جبکہ دونوں پھر ملیں گے، گرو، شادی کرکے پھنس گیا یار، دس اور اوزار جیسی مشہور فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملوث ملزمان کو پکڑا جاچکا ہے۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان کو قتل کرنا چاہتے تھے جس کے بعد سے سلمان خان کے گھر پر ان سے اظہار ہمدردی کرنے کےلیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں