Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے جنوبی افریقہ ٹیم کا اعلان، کپتان بھی تبدیل

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ایڈن مارکرم کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔جون سے امریکا اور کیریبین میں شروع ہونے والے عالمی میلے کے لیے جنوبی افریقہ ٹیم میں کپتان مارکرم کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوٹ نائل بارٹ مین، جیرالڈ کورٹرزی، کوئنٹن ڈی کاک، بی جورن فارچیون، رضا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینریک کلاسین، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، اینرک نوکیا، کگیسو رباڈا، ریان ریککلٹن، تبریز شمسی اور ٹرسٹن اسٹبس شامل ہیں۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت کرنے والے ٹیمبا باووما کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ناندرے برگر اور لُنگی نگیڈی کو بطور ٹریولنگ ریزرو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :اوبر کا لاہور میں بھی سروس بند کرنے کا اعلان
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم کا اعلان ایک منفرد انداز میں کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہی۔ جبکہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ورلڈ کپ جرسیوں کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے اور اب آئی سی سی نے میچوں کے لیے امریکا میں نیویارک، فلوریڈا اور ٹیکساس سمیت 3 وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں