کراچی(نیوزڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے۔
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم 2 روزہ ٹریننگ پروگرام کےلیے سری لنکا پہنچ گئے۔
سری لنکا میں ٹریننگ پروگرام کے دوران وسیم اکرم 5 سیشنز منعقد کریں گے۔
مزیدپڑھیں:ٹی 20 رینکنگ: بابراعظم کی محنت رنگ لے آئی
سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف پلیئرز سے بھی ملیں گے۔
وسیم اکرم سری لنکا پیس اکیڈمی، ہائی پرفارمنس سینٹر اور کلب کوچز کی بھی رہنمائی کریں گے۔

