Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

دبئی (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا میچ تین اکتوبر کو ڈھاکہ میں ہوگا۔ پہلے میچ میں انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان چھ اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گا۔

دوسرے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا آٹھ اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان تیسرے میچ میں کوالیفائر ون کے ساتھ گیارہ اکتوبر کو کھیلے گی۔

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تیرہ اکتوبر کو سلہٹ میں کھیلے گا۔

ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون کے ساتھ شامل ہے، جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں