ایپوہ(سپورٹس ڈیسک)اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، جاپان نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے دی۔ اذلان شاہ کپ کے فائنل کا فیصلہ پنالٹیز پر ہوا۔
اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا گیا، پاکستانی ٹیم نے ڈٹ کر حریف ٹیم کا مقابلہ کیا۔
پہلے کواٹر میں جاپان نے پاکستان کے خلاف ایک گول کیا تو دوسرے کواٹر میں احمد ایاز نے جاپان کے خلاف کو کر کے میچ ایک ایک ے برابر کیا، دوسرے کواٹر میں ہی پاکستان کی جانب سے عبدل الرحمان نے ایک اور گول داغا تو اسکور بورڈ پر پاکستان نے برتری حاصل کر لی۔
تیسرے کوارٹر میں جاپانی کھلاڑی کازوماسا نے گول کیا، اسکور بورڈ پر پاکستان اور جاپان کا میچ 2-2 گول سے برابر ہو گئے۔اذلان شاہ کپ کے فائنل کا فیصلہ پنالٹیز پر ہوا۔ جاپان نے پہلے 4 پنالٹی شوٹ آؤٹ پر گول کیے۔ پاکستان نے شوٹ آؤٹ ضائع کرتے ہوئے صرف ایک گول کیا۔
مزیدپڑھیں :یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا،چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگے
13 سال بعد پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور وہ آج ملائیشیا میں جاپان کے ساتھ فائنل کھیل رہی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے بھی قومی ہاکی ٹیم کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا تھا کہا کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ کپ کےفائنل میچ میں جاپان کےخلاف بہترین کارکردگی پیش کرے گی ، جاپان کے خلاف میچ میں جیت کیلئےکھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


