Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو6وکٹوں سے شکست دیدی

ڈبلن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آئرلینڈ کو6وکٹو ں سے شکست دیدی،ڈبلن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائےاور پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دیا تھا جوقومی ٹیم نے17اوورزمیں 4وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نمایاں سکورر رہے انہوں نے 42بالز پر75رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 38 بالز پر56رنز بنائے ۔اعظم خان 6بالز پر18رنز بناکرناٹ آئوٹ رہے .
آئرلینڈ کی جانب سے لورکن ٹکر نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اینڈی بیلبرین 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہیری ٹیکٹر 30 اور گراہم ہوم 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اسکے علاوہ کوئی بھی آئرش بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2، محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان 7 وکٹوں سے فاتح رہا تھا۔

آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم چار ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں 22 سے 30 مئی تک میچز شیڈول ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا روانہ ہوگی۔

پاکستان: بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حسن علی، عباس آفریدی، محمد عامر

آئرلینڈ: مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کرگ ینگ

یہ بھی پڑھیں