Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

کرکٹر اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل،دیکھیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان اور کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں جو کچھ سنا جا سکتا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کرکٹرز ڈالروں کو لے کر ایک دوسرے سے مذاق کر رہے ہیں۔

اس دوران ویڈیو میں نظر نہ آنے والے بابر اعظم نے مذاق میں اعظم خان سے پوچھا کہ کیا ہوا ابا؟ اس پر اعظم خان غیر ملکی کرنسی سے اپنا چہرہ اور پیشانی پونچھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بہت گرمی ہے وسیم بھائی۔

 مزید پڑھیں:  سندھ کے سکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

اس پر تمام کرکٹرز زور سے ہنس پڑے جس کی آواز ویڈیو میں سنی جا سکتی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور دلچسپ تبصرے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں