Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

سندھ کے سکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

ملک بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہو گا۔ اس سے قبل سندھ میں پنجاب کی طرز پر موسم گرما کی چھٹیوں کی تجویز زیر غور تھی۔

 مزید پڑھیں:  ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں،اپنے،اپنے علاقے کی تفصیل جانئے خبر میں‌

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث پنجاب میں اسکولوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تبدیل شدہ اوقات کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے جب کہ تمام اسکولوں میں جمعہ کی صبح 7 سے ساڑھے 10 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں