پاکستان فٹبال لیگ 4 جون سے لاہور میں شروع ہوگی۔ فٹبال لیگ میں 25 سے زائد غیر ملکی وفود بھی شرکت کریں گے اور انگلش لیجنڈ مائیکل اوونز مہمان خصوصی ہوں گے۔ افتتاحی تقریب کا اہتمام PFLUK ہولڈنگ کرے گی۔ پی ایف ایل یو کے ہولڈنگز کے انعقاد سے پاکستان میں لاکھوں پاؤنڈز کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس کی بنیاد برطانیہ اور امارات کے سرمایہ کاروں نے رکھی تھی، فرحان احمد جونیجو چیئرمین اور احمد کنور صدر اور سی ای او ہیں۔
فرحان احمد جونیجو کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں دنیا کے مقبول ترین کھیل کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔ پاکستان میں کھیلوں کی صنعت میں ایک ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔ خلیجی ممالک بھی کھیلوں کے میدان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: لوگ سوشل میڈیا پرنازیباتصاویر تلاش کرتے ہیں، معروف اداکارہ درِفشاں سلیم کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ فٹبال سٹیڈیمز اور ٹریننگ سینٹرز کے قیام سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنا آسان ہو جائے گا، پاکستان کو فٹ بال کے عالمی نقشے پر لانا مقصد ہے، پاکستان میں کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام انٹرنیشنل کوچز کے ذریعے کر رہے ہیں۔ پاکستان کے 100 کھلاڑی لزبن میں عالمی معیار کی ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔
فرحان احمد نے کہا کہ فٹ بال کا کھیل پوری قوم کو متحد کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں بھی انہیں باصلاحیت بچے ملیں گے۔

