Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

فاسٹ باؤلرحسن علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ سے باہر

فاسٹ باؤلر حسن علی کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق حسن علی کاؤنٹی کرکٹ سے اپنی وابستگی پوری کر سکتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان ،صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عماد وسیم اور ابرار احمد بھی پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل ہیں۔ جبکہ سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی ریزرو میں شامل ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان اگلے دو روز میں کیا جائے گا۔

 مزید پڑھیں:ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 845 میگاواٹ ہو گیا، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

واضح رہے کہ حسن علی انگلش کاؤنٹی واروکشائر کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہیں فاسٹ بولر حارث رؤف کے بیک اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں