Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 845 میگاواٹ ہو گیا، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 845 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں : سی ڈی اے کا تھری ڈی اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ

بجلی کی طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ اور پیداوار 18 ہزار 655 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی کے ذرائع سے 5 ہزار میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 975 میگاواٹ، نجی شعبے کے پاور پلانٹس سے 8 ہزار 350 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 790 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سولر پاور پلانٹس سے 200 میگاواٹ، بگاس اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 140 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں