Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

شاہین آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی تھی تاہم شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی قومی ٹیم کے کپتان ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سندھ میں گرمی کی انتہا ، موہن جو دڑو میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چند روز بعد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے انکار کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان قومی ٹیم کے نائب کپتان کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 2017ء میں قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ شاداب خان کا آپشن بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں