لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان فٹنس بہتر بنانے کے لیے منفرد انداز میں ٹریننگ کرتے ہوئے مٹی کے گارے میں اتر گئے۔
تفصیلات کےمطابق زمان خان نے مٹی کے گارے میں رننگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمان خان نے مٹی کے گارے میں فیلڈنگ کے انداز میں ڈائیونگ کی اور پش اپس بھی لگائے۔یاد رہے زمان خان امریکا میں لیگ کھیلنے کے بعد چند روز قبل ہی وطن واپس آئے ہیں۔
مزیدپڑھیں :وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کاروباری افراد کو اچھی خبر سنا دی



