Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

بنگلادیش نےپاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے وائٹ واش کردیا

بنگلا دیش نے پاکستان کو راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے دی اور پاکستان کو سیریز میں تاریخی وائٹ واش کردیا۔بنگلا دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر سیریز میں دو صفر سے وائٹ واش کیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سرزمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بنگلا دیش نے دونوں میچز باآسانی جیتے، دوسرے ٹیسٹ میں بارش اور خراب روشنی کے باعث چوتھے دن کا کھیل جلد ختم کردیا گیا تھا اور آج مہمان ٹیم نے اپنی اننگز 42 رنز سے آگے بڑھائی۔اس ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا پھر دوسرے دن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی تھی۔

اس کے بعد پاکستان ٹیم نے 12 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز آگے بڑھائی اور 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں بنگلا دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا۔اس سے قبل پنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔
گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے ای رجسٹریشن کارڈ مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار، جانیں

یہ بھی پڑھیں