لاہور (نیوزڈیسک) سابق کپتان محمد یوسف نے قومی ٹیم سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔ سابق کپتان وسیلکٹر قومی ٹیم محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں بطور سلیکٹرمزید کام نہیں کرسکتا، عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں،
اس ناقابل یقین ٹیم کی خدمت کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا مجھے فخر ہے میں پاکستان کرکٹ کیلئے کردار ادا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ ہے، میں قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ کھلاڑی قومی شناخت کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان ،اکتوبر میں آئینی ترمیم دوبارہ پیش کرینگے، سینیٹر عرفان صدیقی



